عالی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہئے‘ملک رفیق رجوانہ
کشمیریوں نے حق خود ارادی کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں ، ان کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے‘گورنر پنجاب
جمعرات 26 اپریل 2018 21:49
(جاری ہے)
گورنر نے کہا کہ کشمیریوں نے حق خود ارادی کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ان کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لئے جامع اقدامات اٹھائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ سکولوں ، کالجوں، یونیورسٹیوں کے قیام کے لئے خطیر فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی وضائف کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کو ہر ممکن سہولیات اور مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔ بعد ازاں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے آج گورنر ہائوس لاہور میں یورپ سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے وفد نے چیئرمین پی ایم ایل (ن)( یو۔کی) محمد ریاض ملک کی قیادت میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملک شہزاد اعظم ، حاجی جاوید ، ذوالفقار بھٹی اورملک نصیر شہزاد موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی دُنیا کے کسی بھی خطے میں ہوں ان کا دل اور دماغ اپنے وطن میں ہوتا ہے اور ان کی تمام تر کوششوں کا محور ارض پاکستان کی ترقی اور معاشی خوشحالی کے عمل کو تیز کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک کام کرنے والے لاکھوں پاکستانی ہمارا وقار ہیں جو معاشی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ملک کے صحیح امیج کو فروغ دینے کا بھی ذریعہ ہیں۔ گورنر نے کہا کہ معاشی ترقی کے عمل میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ وہ پہلے سے بہتر انداز میں وطن عزیز کی خدمت کرسکیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت کا بنیادی مقصد عوام الناس کی خدمت ہے اور انہیں بنیادی سہولیات بہم پنچانے کے لئے نچلی سطح پر فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ملک کے طول و عرض میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیا گیا ہے جن کی تکمیل سے یقینا خوشحالی کا نیا دًور شروع ہوگا۔ اس موقع پر وفد نے گورنر پنجاب کو انہیں درپیش مختلف مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ گورنر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو دُور کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.