مستقل مزاجی سے کوشش کامیابی کی منزل تک ضرور پہچاتی ہے،پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت

جمعرات 26 اپریل 2018 22:30

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) مستقل مزاجی سے کوشش کامیابی کی منزل تک ضرور پہچاتی ہے، کامیابی کے ساتھ ناکامی کو بھی بھرپور انداز میں منانا چاہئے، کیونکہ ناکامی اندر کی جستجو کو بڑھاتی ہے اور کامیابی کی نئی راہ ہموار کرتی ہے محنت، سچائی، خود اعتمادی اور برداشت کامیاب زندگی کے بنیادی اصول ہیں، جن کو اپنا کر آسانی سے منزل حاصل کی جا سکتی ہے جامعہ سندھ بہت ساری زبانیں بولنے والوں کا گلدستہ ہے جس کی خوشبو پورے پاکستان اور پوری دنیا تک پھیلی ہوئی ہے سندھی، اردو اور انگریزی زبانوں میں ہونے والے تقریری مقابلے طلباء و طالبات کی خود اعتمادی کو بڑھانے کے ساتھ مختلف زبانوں کو سیکھنے، سمجھنے اور ایک دوسرے کے قریب لانے میں مددگار ثابت ہونگے اور ان سے آپس میں باہمی اعتماد والا ماحول اور زیادہ مضبوط ہوگا ان خیالات کا اظہار جامعہ سندھ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے جامعہ سندھ کے بیورو آف اسٹیگس کی جانب سی ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے ہونے والے انٹرڈپارٹمینٹل سندھی ، اردو اور انگریزی تقریری مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے والی تقریب کو مہمان خصوصی کی حیثیت میں خطاب کرتے ہوئے کیا وائس چانسلر نے اس موقع پر ملالہ یوسفزئی کی کہی گئی بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک بچہ، ایک استاد، ایک کتاب اور ایک پین دنیا کو تبدیل کر سکتے ہیں ڈاکٹر برفت نے کہا کہ تینوں زبانوں میں تقریری مقابلوں میں جامعہ سندھ کے طلباء و طالبات نے جس خود اعتمادی سے حصہ لیا ہے اور جس انداز میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے یہ ان کی قابلیت کی واضح مثال ہے ان بچوں کو صرف مواقع مہیا کرنے کی ضرورت ہے وائس چانسلر ڈاکٹر برفت نے اپنے خطاب میںتینوں زبانوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام بچوں کو مبارکباد دی، اور ان کی کوششوں کی تعریف کی اس موقع پر ڈاکٹر برفت نے بیورو آف اسٹیگس کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سمیرا عمرانی کی کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہتے ہوئے تین دن تک کامیابی سے تقریری مقابلوں کا انعقاد کرنے پر مبارکباد دی وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں تقریب میں شریک ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے سندھ میں مقرر ریجنل ڈائریکٹر جاوید علی میمن کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیااس موقع پر اپنی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایچ ای سی اسلام آباد کے سندھ میں مقرر ریجنل ڈائریکٹر جاوید علی میمن نے کہا کہ اس قسم کے پروگراموں کا مقصد ہم نصابی سرگرمیوں کو بڑہانا اور نوجوانوں کی صلاحیات کو اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے ہم کو زبان، رنگ و نسل کے فرق کو بھول کر ایک پاکستانی کی حیثیت میں اپنی پہچان قائم کرکے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 20ویں علامہ اقبال شیلڈ ایوارڈ کے سلسلے کا