رواں مالی سال کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں روزانہ اوسط ویلیو ٹریڈنگ کا حجم 8.54 ارب روپے رہا

جمعرات 26 اپریل 2018 23:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) رواں مالی سال کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں روزانہ اوسط ویلیو ٹریڈنگ کا حجم 8.54 ارب روپے رہا ہے جبکہ سرمایہ کی منڈی میں اوسطاً روزانہ کاروبار کا حجم 61.4 ملین حصص ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اقتصادی جائزہ رپورٹ 2017-18 کے مطابق 24 مئی 2017ء کو کراچی سٹاک ایکسچینج اپنی بلند ترین سطح یعنی 52876.46 پوائنٹس تک بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کا بنیادی سبب سی پیک کے تحت بڑے ترقیاتی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سمیت صنعتی سرگرمیوں کا فروغ ہے۔