خواجہ آصف فوری طور پرمستعفی ہوں، شیری رحمان

ْبلاول بھٹو زر داری مسلسل وزیر خارجہ کی تعیناتی کیلئے آواز اٹھاتے رہے ،ْ فیصلے پر رد عمل

جمعرات 26 اپریل 2018 23:47

خواجہ آصف فوری طور پرمستعفی ہوں، شیری رحمان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ خواجہ آصف فوری طور پرمستعفی ہوں۔ خواجہ آصف کی تاحیات ناہلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ ہمارے دورمیں یوسف گیلانی کوبھی نااہل کیاگیا، ہم نے فیصلہ تسلیم کیا۔ انہوںنے کہاکہ ن لیگی مسلسل ملکی تشخص کو دائو پرلگارہے ہیں، بلاول بھٹو زر داری مسلسل وزیر خارجہ کی تعیناتی کیلئے آواز اٹھاتے رہے۔

میڈیا سے بات چیت کے دور ان انہوں نے کہاکہ عدالتی فیصلے پر اوپر سے سینہ زوری ہورہی ہے جو کہ افسوس ناک ہے پارلیمان کے فیصلے پارلیمان میں ہونے چاہیے تاہم ن لیگ نے اس وقت ایک بھی نہیں سنی ہم ترلے کرتے رہے کہ آپ یہاں بحث ومباحثہ کریں لیکن انہوں نے اس ایوان کو بے توقیر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ووٹ کا تقدس مکا دکھانے کیلئے نہیں ہوتا ایوان میں آنے سے ہوتاہے، موجودہ وزیراعظم صرف چار ماہ میں آئے، نواز شریف نے بھی ایوان میں آنا گوارہ نہ کیا۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ میں بجٹ بارے اپوزیشن کی تمام پارلیمانی پارٹیوں سے مشاورت ہوگی جس حکومت کا صرف ایک ماہ ہے اسے کوئی حق نہیں کہ پورے سال کا بجٹ پیش کرے آئین میں چار ماہ کی اجازت دی گئی ہے، ن لیگ کو اختیار نہیں کہ پورے سال کا بجٹ پیش کرے ۔