آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کی ہدایت

جمعہ 27 اپریل 2018 13:15

چیچہ وطنی۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال محمدعاطف اکرام نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ آتش بازی کا سامان رکھنے ،فروخت کرنے اور چلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون کریں،آتش بازی کا سامان رکھنے والوں سے ہرگز رعایت نہ برتی جائے،آتش بازی کے استعمال سے کسی معصوم کی جان چلی جائے یہ میں ہرگز برداشت نہیں کرسکتا۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال نے صحافیوں سے گفتگوکے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے آتش بازی کا سامان رکھنے اور فروخت کرنے پر کئی سالوں سے پابندی عائد ہے کیوں کہ متعدد شہروں میں آتش بازی کا سامان رکھنے اورفروخت کرنے سے کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں ۔ضلع ساہیوال کے شہری و نواحی علاقوں میں آتش بازی کا سامان رکھنے اور فروخت کرنے کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔انہوںنے ایس ڈی پی او صاحبان اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آتش بازی کے سامان کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری حرکت میں آئیں ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی وہ خود اپنے بچوں کو آتش بازی کے سامان سے باز رکھیںتاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے۔