میڈیکل سٹورز مالکان کے جائز مطالبات فوری تسلیم کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 27 اپریل 2018 15:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نو شین حامد نے میڈیکل سٹورز مالکان کے جائز مطالبات فوری تسلیم کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب ڈرگ ترمیم ایکٹ کی فی الفور واپس لیا جائے۔

(جاری ہے)

پنجاب بھر میں میڈیکل سٹوروں کی شٹر ڈائون ہڑتال کے باعث غیر مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

لاہور شہر میں چند ایک میڈیکل سٹرور کھولے ہیں۔جبکہ ملتان ،سرگودھا،فیصل آباد،شیخوپورہ سمیت کئی شہروں میں میڈیکل سٹورز بند ہیں۔میوہسپتال اور گنگارام ہسپتال میں کئی مریضوں کے اسی وجہ سے آپریشن بھی ملتوی ہو گئے ہیں لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ میڈیکل سٹور ملکان کے جائز مطالبات کو فوری تسلیم کیا جائے۔