سرگودھا، پولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارر،21ملزمان گرفتار،ہیروئن، چرس، شراب اور ناجائزاسلحہ برآمد

جمعہ 27 اپریل 2018 15:21

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاررائی کرتے ہوئے 21ملزمان کے قبضہ سے ہیروئن، چرس، شراب اور ناجائزاسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ اربن ایریا پولیس نے اصغر سکنہ اسلام پورہ سے ہیروئن1100گرام،نیامت مسیح سکنہ گلوالا سے شراب60بوتل،تھانہ ساجد شہید پولیس نے بلال سکنہ محمدی کالونی سے چرس675گرام، آصف سکنہ اسلام پورہ سے پسٹل30بور،راشد سکنہ ملت آباد سے پسٹل30بور،تھانہ پھلروان پولیس نے گل فراز سکنہ سالم سے چرس360گرام،تنویرسکنہ اٹک سے چرس410گرام،تھانہ کینٹ پولیس نے شعیب سکنہ 49شمالی سے چرس440گرام، تھانہ سٹیلائٹ ٹاون پولیس نے شاہد سکنہ قاضی والا سے چرس300گرام،تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے ظفر سکنہ مڈھ رانجھا سے افیون 110گرام، شاہنواز سکنہ مڈھ رانجھا سے پسٹل30بور،تھانہ ساہیوال پولیس نے دانی مسیح سکنہ رضاٹاو ٴن سے شراب600بوتل، عمرفاروق سکنہ ساہیوال سے بندوق12بور،تھانہ بھلوال صدر پولیس نے عمران سکنہ 4جنوبی سے بندوق12بور،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے قیصرسکنہ نبی شاہ بالا سے رائفل444بور،ساجد سکنہ چبہ پرانا سے بندوق12بور،تھانہ سلانوالی پولیس نے مظہر سکنہ لاہورسے پسٹل30بور،تھانہ میلہ پولیس نے قمر عباس سکنہ بھابڑہ سے بندوق12بور،عمران سکنہ بھابڑہ سے پسٹل30بور،تھانہ جھاوریاں پولیس نے مناظر جاوید سکنہ سلطان پورنون سے پسٹل30بور،نواز سکنہ رتوکالا سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔