رحیم یار خان، گھر میں اچانک آگ لگنے سے صحن میں باندھی ہوئیں تیرہ بکریا،ایک بچھڑ ا اورقیمتی سامان جل کر راکھ

جمعہ 27 اپریل 2018 17:25

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) لیاقت پور میں گھر میں اچانک آگ لگنے سے گھر کے صحن میں باندھی ہوئیں تیرہ بکریاایک بچھڑ ے سمیت قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ 237 ہیڈفرید لیاقت پور میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122کی ایمبولینس اور تحصیل میونسپل کمیٹی لیاقت پورکی فائربریگیڈ کی گاڑی نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کیا۔آگ لگنے سے ایک شخص زخمی،13بکریاں،1بچھڑا،اور ایک موٹر سائیکل جل گیا۔ زخمی کو ریسکیو اہل کار طبی امداد فراہم کرتے ہوئے دیہی مرکز صحت فیروزہ منتقل کردیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :