انتظار قتل کیس میں نامزد ملزمان کی جانب سے مقدمہ سیشن عدالت منتقلی کے لئے دائر درخواست مسترد

جمعہ 27 اپریل 2018 19:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے انتظار قتل کیس میں نامزد ملزمان کی جانب سے مقدمہ سیشن عدالت منتقلی کے لئے دائر درخواست مسترد کردی۔عدالت نے مقدمے میں نامزد ملزم طارق محمود کی نام مقدے سے خارج کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی۔ہفتے کو سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں انتظار قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں گرفتار ملزمان کو پیش کیا گیا۔عدالت نے مقدمے میں نامزد ملزمان کی جانب سے مقدمہ سیشن عدالت منتقلی کے لئے دائر درخواست مستردی۔۔عدالت نے مقدمے میں گرفتار ملزم طارق محمود کی جانب سے نام مقدمے سے خارج کرنے کی درخواست بھی مسترد کرتے ہوئے مقدمے کی مجموعی سماعت 9مئی تک ملتوی کردی۔۔واضح رہے کہ انتظار قتل کیس میں 8 اے سی ایل سی اہلکار گرفتار ہیں جبکہ ایک ملزم طارق رحیم نے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔۔ملزمان کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج ہے

متعلقہ عنوان :