وزارت خزانہ نے برآمد کندگان کے 100ارب روپے دبا کر کاروبار تباہ کر دیا ،لاکھوں مزدور بے روز گار ہو گئے

سیلز ٹیکس اور روبیٹ کی مد میں دبائے گئے 100ارب روپے فوری طور پر ریفنڈ کیے جا ئیں، ا یکسپورٹرز ایسوسی ایشن

جمعہ 27 اپریل 2018 20:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) وزارت خزانہ نے برآمد کندگان کے 100ارب روپے دبا کر کاروبار تباہ کر دیا لاکھوں مزدور بے روز گار ہو گئے تفصیل کے مطا بق ا یکسپورٹرز نے حکومت سے مطا لبہ کیا ہے کہ سیلز ٹیکس اور روبیٹ کی مد میں دبائے گئے 100ارب روپے فوری طور پر ریفنڈ کیے جا ئیں ایسوسی ایشن کے مطا بق سا بق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صنعت کاروں تا جروں اور برآمد کندگان کے 100ارب رو پے دبا کر کاروبار تباہ کر نے کے ساتھ ساتھ لاکھوں مزدوروں کے بھی بے روز گار کر دیا ذرائع کے مطا بق وزیراعظم کے مشیر برائے خزا نہ مفتاحاسماعیل نے وزیراعظم کو بار بار کہا کہ صںعت کاروں کے ریفنڈ ادا کیے جا ئیںمگر وزیراعظم شا ہد خاقان عبا سی نے ریفنڈادا کر نے سے صاف انکار کر دیا تاجروںصنعت کاروں نے کہا کہ حکو مت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ملک کی ٹیکسٹا ئل انڈسٹری تبا ہی کے دیہا نے پے پہنچ گئی سینکڑوں چھوٹے بڑے کار خا نے بند ہو نے کے ساتھ لا کھوں مزدور بھی بے روزگار ہو ئے صنعت کاروں کے مطا بق اگر حکو مت نے ٹیکسٹا ئل کے شعبہ پر فوری توجہ نہ دی اور روبیٹ کی رقم واپس نہ کی تو سینکڑون کار خا نے مزید بند ہو جا ئیں گے ملک میں بے روز گاری کا سیلاب آئے گا اور لاء اینڈ آرڈرکا مسئلہ بھی بنے گا ۔