خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 3مئی کو طلب

جمعہ 27 اپریل 2018 20:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 109 کی کلاز (a) کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس جمعرات 3مئی 2018 کو سہ پہر تین بجے صوبائی اسمبلی کی عمارت واقع خیبر روڈ پشاور صدر میں طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔