لاہور، ڈینگی پروگرام کے ملازمین کی جانب سے احتجاج ہنگامہ آرائی میں ملوث چار سو مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج

جمعہ 27 اپریل 2018 20:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے جمعرات کے روز ڈینگی پروگرام کے ملازمین کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج اور ہنگامہ آرائی میں ملوث چار سو مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے بتایاگیا ہے کہ اس سلسلے میں درج کی جانے والی ایف آئی آر میں ملازمین کیخلاف اقدام قتل ،کار سرکاری مداخلت سمیت مختلف دفعات درج کی گئیں ہیں۔