لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ایک دوسرے کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے مقدمہ خارج کر دیا

جمعہ 27 اپریل 2018 23:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ایک دوسرے کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے لڑکی کے بیان کی روشنی میں شوہر کے ساتھ جانے کا حکم دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے تنزیل گل کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پسند کی شادی کی ہے لڑکی کے والدین نے بلاوجہ مقدمات درج کروا رکھے ہیں۔تھانہ سندر پولیس جھوٹے مقدمات درج کررہی ہیدرخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت اغوا کے جھوٹے مقدمات خارج اور میاں بیوی کو ایک ساتھ رہنے کا حکم دے۔عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے لڑکی کے بیان کی روشنی میں ایک دوسرے کے ساتھ جانے کا حکم دیتے ہوئے اغوا کا مقدمہ خارج کروانے کا حکم بھی دے دیا۔