ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، چار زخمی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:40

قصور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) قصور اور نواح میں ٹریفک کے چار مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پھولنگر گریڈ اسٹیشن کے قریب نامعلوم ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکرسے کوٹ جویہکا رہائشی موٹرسائیکل سوارشیر علی موقع پر ہی کچل کر جاں بحق ہو گیا ،پتوکی نسیم ہسپتال کے قریب دوموٹرسائیکل آنے سامنے ٹکرانے سے واپڈا ملازم رانا عبدالستار شدید زخمی ہو گیا، فیروز پور روڈ پکی حویلی کے قریب فیکٹری مزدوروں کی بس سامنے آنیوالی بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں دو افراد عبدالرزاق اور شرافت علی زخمی ہو گئے اور اسی مقام پر ایک دوسرے حادثہ میں لاہور سے قصور آتے ہوئے موٹرسائیکل سوار35سالہ فاروق نا معلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہو گیا ۔

مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔