پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا عطائیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری‘ مزید133اڈے سربمہرکر دیئے گئے

جمعہ 27 اپریل 2018 23:41

لاہور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) سپریم کورٹ کے احکاما ت کی تعمیل میں پنجاب بھر میں جاری کریک ڈائون کے دوران گزشتہ روزپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مختلف اضلاع میں133عطائیوں کے ا ڈے بند کر دیے جبکہ متعددکے خلاف ایف آئی آربھی درج کروا دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیمیں 13 اضلاع میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کررہی ہیں اوران ٹیموں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ،شیخوپورہ،حافظ آباد،ملتان،بہاولپور،ننکانہ صاحب، سیالکوٹ، ساہیوال، پاکپتن، منڈی بہائوالدین،بھکر، روالپنڈی اورلاہورکے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز 5 31 علاج گاہوںپرچھاپے مارے۔

ان میں سے 133پر عطائی کام کرتے ہوئے پائے گئے،جن کے اڈوں کو سربمہر کردیا گیا ۔مزیدبرآں315میں سی83 عطائیوں نے عطائیت چھوڑ کردوسرے کاروبارشروع کردیے ہیں۔یاد رہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں عطائیوں کے خلاف جاری کارروائی میںکل 2,329علاج گاہوں پر چھاپے مارے اور ان میں سے 932عطائیوں کے اڈوں کو بند کر دیاگیاہے۔دوسری جانب 405عطائیوں نے دوسرے کاروبار شروع کردیے ہیں۔