قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے واک آئوٹ کے دور ان متحد قومی موومنٹ اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان نے حصہ نہیں لیا

جمعہ 27 اپریل 2018 23:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے واک آئوٹ کے دور ان متحد قومی موومنٹ اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان نے حصہ نہیں لیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی قیادت میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے ارکان نے ایک ساتھ واک آئوٹ کیا تاہم ایم کیو ایم اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان ایوان میں موجود رہے اور اپوزیشن کے واک آئوٹ میں حصہ نہیں لیا۔