تحریک انصاف ضلع ایبٹ آباد کے رہنما آصف زبیر شیخ کی قیادت میں موٹر سائیکل ریلی کا شو فلاپ ہو گیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:10

ْ ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) تحریک انصاف ضلع ایبٹ آباد کے رہنما آصف زبیر شیخ کی قیادت میں موٹر سائیکل ریلی کا شو فلاپ ہو گیا۔ تحریک انصاف کے مینار پاکستان جلسہ کے حوالہ سے تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایبٹ آباد میں موٹر سائیکل ریلی نکالی۔ موٹر سائیکل ریلی میں چند نوجوانوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما آصف زبیر شیخ نے کرایہ کی گاڑیوں کا بھی انتظام کیا تھا تاہم گاڑیوں میں تحریک انصاف کے کارکن موجود نہیں تھے۔ چند موٹر سائیکل اور خالی گاڑیوں کی ریلی منڈیاں سے شروع ہوئی اور جناح چوک ایبٹ آباد کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے ریلی کا بائیکاٹ کیا۔