ْڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ایبٹ آباد کے سامنے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ایبٹ آباد کے سامنے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوتھانہ کینٹ سردار رفیق نے بتایا کہ نامعلوم افرادکی فائرنگ سے کٹہرا کے رہائشی فرہاد نامی نوجوان شدید زخمی ہوا۔ وقوعہ کی اطلاع پر کینٹ پولیس موقع پر پہنچ آئی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔ زخمی نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ مقتول کے لواحقین کے مطابق ان کی کسی سے دشمنی نہیں ہے۔ مقتول کے لواحقین کی رپورٹ پر تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔