ہیلتھ کیئر کمیشن کے حکام اور ضلعی انتظامیہ نے ایبٹ آباد میں 18 غیر قانونی کلینکس، ہسپتال اور لیبارٹریوں کو سیل کر دیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:55

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے حکام اور ضلعی انتظامیہ نے ایبٹ آباد میں 18 غیر قانونی کلینکس، ہسپتال، ڈینٹل کلینک اور لیبارٹریوں کو سیل کر دیا، دیگر کو قانونی ضوابط پورے کرنے کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہیلتھ کیئر کمیشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن سلمان عارف، چیف انسپکٹر فیصل خان و دیگر انسپکٹروں اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد گلفام خان نے عطائی ڈاکٹروں اور جعلی ہسپتالوں، کلینکس، اور لیبارٹریوں کے خلاف خصوصی کارروائی کے دوران 42 نجی طبی مراکز کی چیکنگ کی۔

انہوں نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے ضابطوں کی خلاف ورزی کے مرتکب 18 مراکز کو سیل کر دیا جو غیر رجسٹرڈ تھے یا غیر متعلقہ افراد چلا رہے تھے یا ان میں صفائی اور سہولیات کی حالت تسلی بخش نہیں تھی اور زائد المعیاد لیبارٹری کیمیکل استعمال کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :