ساہیوال، نوجوان نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی

ہفتہ 28 اپریل 2018 15:57

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) نواحی چک 34۔جی ڈی میں نوجوان افضال نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔واقعات کے مطابق اسی چک کے زمیندار دائود کے 25سالہ بیٹے افضال کا گھر میں والدین سے جھگڑا ہو گیا جس پر افضال نے مو ٹر سائیکل کی ٹینکی سے بالٹی میں پٹرول نکالا اور خود پر پٹرول ڈال کر آگ لگالی جس سے بری طرح جھلس گیا ۔

(جاری ہے)

جسے 1122کی گاڑی سول ہسپتال ساہیوال لے آئی جسے وارڈ میں شفٹ کیا گیا مگر وہ چل بسا ۔والدین کا مو قف ہے کہ اس کا ذہنی توازن درست نہ تھا۔

متعلقہ عنوان :