ورلڈ لیبر ڈے کلیم اعوان انویٹیشن گرلز بوائز باکسنگ چیمپئن شپ یکم مئی کو ہوگی،فدا حسین بلوچ

ہفتہ 28 اپریل 2018 16:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ’’ورلڈ لیبر ڈے کلیم اعوان انویٹیشن گرلز بوائز باکسنگ چیمپئن شپ ‘‘ کا شاندار اور عظیم الشان انعقاد یکم مئی برو ز منگل کو اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی کے باکسنگ جمنازیم میں ہورہا ہے ۔ یہ بات ہفتے کو کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری فدا حسین بلوچ اور چیف کوآرڈینٹر جمعہ خان بلوچ نے بتائی ۔

(جاری ہے)

فدا حسین بلوچ نے مزید بتایا کہ پاکستان اسپورٹس مین لائنز کلب انٹرنیشنل اس ایونٹ کو اسپانسر کررہی ہے جس کے ڈائریکٹر اسپورٹس ملک کلیم احمد اعوان نے اس سلسلے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ مہران باٹلر ز پرائیوٹ لیمیٹڈ (پاکولا) کے جنرل مینجر مارکیٹنگ عرفا ن حنیف اس باکسنگ چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی ہونگے جو اس کا افتتاح کریں گے اور آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والے گرلز بوائز باکسرز میں انعامات بھی تقسیم کریںگے۔ ایونٹ کو شایان شان انداز میں منعقد کرنے کیلئے زور و شور سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اورکراچی ویسٹ کے تمام یونٹس کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :