ساہیوال،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود اختر نے سینٹرل جیل ساہیوال کا اچانک دورہ

ہفتہ 28 اپریل 2018 17:06

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود اختر نے سینٹرل جیل ساہیوال کا اچانک دورہ کیا ۔13 قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیاجیل وزٹ کے دوران انہوں نے زنانہ وارڈ،کچن ،جیل ہسپتال ،اسکول کے ساتھ ساتھ جیل بیرکس کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور حوالاتیوں اور قیدیوں کے مسائل سننے کے بعد موقع پر احکامات جاری کیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے جیل سے کھانا اور کچن کے معیار کو بہتر بنانے کا حکم دیا اور جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ قیدیوں سے نفرت کرنے کی بجائے اپنے حسن سلوک سے انہیں متاثر کریں تا کہ جیل سے نکل کر وہ معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں ۔۔مجسٹریٹ فرسٹ کلاس اعجاز احمد اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :