آر ڈی اے نے بوگس رہائشی اسکیموں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا
غیر قانونی ،خلاف ضابطہ رہائشی اسکیموں کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس، ضلعی انتظامیہ و دیگر اداروں سے رابطے تیز
ہفتہ 28 اپریل 2018 19:30
(جاری ہے)
دوسری جانب آر ڈی اے نے راولپنڈی پولیس ،سٹیٹ بنک ،ڈی جی پیمرا سمیت دیگر متلعقہ اداروں کو خطوط لکھنے کے ساتھ ساتھ زیر وٹالرینس پالیسی پر عمل در آمد کا فیصلہ بھی کیاہے ۔
ڈائریکٹر آر ڈی اے جمشید آفتاب نے اے پی پی کو بتایاکہ راولپنڈی میں خلاف ضابطہ اور غیر قانونی نجی رہائشی اسکیموں کے خلاف ٹھوس اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام متلعقہ محکموں کو خطوط ارسال کر دیئے گئے ہیں تاکہ عوام النا س کو بوگس و جعلی رہائشی اسکیموں کے فراڈ سے بچایا جا سکے ۔ڈائریکٹر آر ڈی اے جمشید آفتاب نے قومی خبر رساں ایجنسی کو بتایاکہ آر ڈی اے نے سی پی او راولپنڈی کو بھی باقاعدہ خط لکھ کر جعلی ،غیر قانونی اور نامنظور ھائوسنگ سوسائٹیز کے بکنگ دفاتر کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے اور ایسی رہائشی اسکیموں کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کے مقدمات کے اندراج کی درخواست کی گئی ہے ۔انہوں نے اے پی پی کو بتایاکہ سٹیٹ بنک آف پاکستان کو بھی ایک خط کے ذریعے جعلی ھائوسنگ اسکمیز کے مالکان ور سہولت کاروں کے اکائونٹس نہ کھولنے کی درخواست کی گئی ہے ۔اسی طرح نجی ھائوسنگ اسکیموں کی قانونی حیثیت کی بابت عوام الناس کو آگاہ کرنے کے لیے نظامت تعلقات عامہ پنجاب کو بھی مراسلہ بھجوایا گیاہے جبکہ آر ڈی اے کی ویب سائٹ پر رہائشی اسکیموں کی تازہ ترین حیثیت اپ ڈیٹ کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ غیر قانونی رہائشی ااسکیموں کی پرکشش اشتہاری مہمات کی جانچ پڑتال کے لیے ڈی جی پیمرا سے مدد طلب کی گئی ہے جبکہ بجلی ،پانی اور گیس کی فراہمی کے ذمہ دار اداروں کو خطوط ارسال کر دیئے گئے ہیں جن میں ان سے درخواست کی گئی ہے آر ڈی اے سے غیر منظور شدہ کسی بھی ھائوسنگ سوسائٹی کو یوٹیلیٹی سروسز نہ دی جائیں ۔بیرون ممالک میں رہائش پذیر پاکستانیوں کو بوگس رہائشی اسکیموں میں سرمایہ کاری سے باز رکھنے کے لیے اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کو انتباہی خط جاری کر دیا گیا ہے ۔جمشید آفتاب نے کہاکہ آر ڈی اے اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی رہائشی اسکیموں کے خلاف جلد گرینڈ آپریشن کرے گا ۔انہوں نے عوام کو ہدایت کی کسی بھی بوگس رہائشی اسکیم میں سرمایہ کاری سے گریز کریں۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.