زرداری اور عمران کا گٹھ جوڑ بھی اُنہیں آئندہ حکومت نہیں دلوا سکے گا، مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:09

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) زرداری اور عمران کا گٹھ جوڑ بھی اُنہیں آئندہ حکومت نہیں دلوا سکے گا ،زرداری کوکرپشن کا بادشاہ کہنے والا آج کرسی کے حصول کے لیے اُس عہد وپیماں کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سٹی کے صدر اور کونسلر اکبر علی خاں نے صحافیوں کے وفد سے ایک ملاقات میں کیا اُن کا کہنا تھا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کے اگر تمام جانثار ساتھی بھی نااہل قرار دے دیئے جائیں پھر بھی عمران کو وزارت کی کرسی نہیں ملنی ،مختلف سیاسی جماعتوں کے ناکام،مفاد پرست افراد کو اکھٹا کر کے ملک میں کرپشن اور انصاف کا دعوی ڈھونگ کے سوا کچھ نہیں ہے عوام جانتے ہیں کہ کون وطن کی ترقی کے لیے کوشاں ہے اور کون روڑے اٹکانے میں مصروف ہے اکبر علی خاں نے کہا کہ سیاست میں شرافت کی زبان کا جنازہ نکالنے والا آج کس منہ سے غیور پاکستانیوں کی قیادت کا خواہاں ہے عوام جانتے ہیں کہ سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے دھرنے دینے اور ملک میں بجلی گیس کی فراوانی کے نئے پراجیکٹ کی راہ میں روڑے اٹکانے والاکون ہے بہتان تراشیاں اور یو ٹرن کی سیاست کے علمبردار خیبر پختون خواہ میں کوئی ایک بھی ڈھنگ کا پراجیکٹ مکمل نہیں کر سکے سند ھ کو بنجر بنانے والے بتائیں کہ اُنہیں پنجاب کی ترقی ہضم کیوں نہیں ہورہی اکبر علی خاں نے کہا کہ جنرل الیکشن میں پاکستان کے عوام اپنے محبوب قائد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن)کو ایک بار پھر کامیابی سے ہمکنار کریں گے *