کمشنر راولپنڈی ، میئر سردار نسیم اور چیئر مین میٹرو بس پروجیکٹ حنیف عباسی کا راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر

ی کا دورہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کے مسائل حل کرنا اور ان کو بہترین شہری سہولتیں فراہم کرنا ہے،ندیم اسلم چوہدر وات انڈسٹریل اسٹیٹ کی لنک روڈ منصوبے کے لیے سیکشن چار کا اطلاق ہو چکا یہ بھی جلد مکمل ہو گا ،کمشنرراول پنڈی کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:45

کمشنر راولپنڈی ، میئر سردار نسیم اور چیئر مین میٹرو بس پروجیکٹ حنیف ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) کمشنر راولپنڈی ندیم اسلم چوہدری ، میئر سردار نسیم اور چیئر مین میٹرو بس پروجیکٹ و سابق رکن اسمبلی حنیف عباسی نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور تاجروں کے اجلاس میں شرکت کی اجلاس سے اپنے خطاب میں کمشنر راولپنڈی ندیم اسلم چوہدری نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کے مسائل حل کرنا اور ان کو بہترین شہری سہولتیں فراہم کرنا ہے روات انڈسٹریل اسٹیٹ کی لنک روڈ منصوبے کے لیے سیکشن چار کا اطلاق ہو چکا یہ بھی جلد مکمل ہو گا رنگ روڈ منصوبے کے لیے چینی بنک AAIBنے قرضے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے امید ہے لینڈ ایکیوزیشن اور فنڈنگ کا بڑا مسلہ حل ہو جائے گا عمار چوک ، کچہری چوک میں ٹریفک کے درپیش مسائل کے حل کے لیے انڈر پاس، فلائی اوور کے لیے جائزہ رپورٹ حتمی مراحل میں ہے راولپنڈی جمخانہ کلب میں سہولیات بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں منڈیوں کی شہر سے منتقلی کے لیے تاجربرادری تعاون کرے میئر راولپنڈی نے کہا کہ لیاقت باغ، فوارہ چوک اور کمیٹی چوک میں ٹریفک کا دباو ہے تجاوزات کے ہٹانے کے لیے آپریشن کرتے رہیں گے چیئر مین میٹرو بس پروجیکٹ حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی شہرمیںحکومت پنجاب نے جدید ہسپتال بنانے کے ساتھ ساتھ پہلے سے موجود ہسپتالوں بے نظیر بھٹو ہسپتال، ہولی فیملی میں وارڈز، ایمرجنسی اور او پی ڈی میں جدید مشینری اور جدید سہولیات فراہم کی ہیںآ ر آئی سی میں بہترین علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے فٹ بال، ہاکی کے لیے آسٹرٹرف مختلف جگہ پر بچھائی جا چکی ہے اور مزیدکھیلوںکے میدان آباد کیے جا رہے ہیں اپنے پانچ سال کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے عوامی خدمت کا بیڑا اٹھایا اور وہ عملی کام کر دکھائے جو ستر سال میں نہیں ہو سکے تھے آج راولپنڈی شہر کے باسی فخر سے بتا سکتے ہیں کہ انہیں دنیا کے جدید شہروں جیسی سہولیات دستیاب ہیں اس سے پہلے صدرچیمبر زاہد لطیف خان نے لینڈ ایکویزیشن کے لیے سیکشن چار کے اطلاق پر حکومت پنجاب خاص طور پر کمشنر راولپنڈی ندیم اسلم چوہدری کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ مقامی صنعتکاروں کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا جو راولپنڈی چیمبر کی کوششوں سے ممکن ہوا ہے سیکشن فور کے اطلاق سے اب فنڈنگ ممکن ہو سکے گی زمین خریدنے میں درپیش مسائل دور ہوں گے اور انڈسٹریل اسٹیٹ میں نئے کارخانے لگانے اور ترقیاتی کاموںکی راہ ہموار ہو گی اس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری نے بجٹ کا خیرمقدم کیا ہے امید ہے اس سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا انہوں کہا کہ سیاستدانوں کو میثاق جمہوریت کی طرح میثاق معشیت پر بھی دستخط کرنا ہوں گے گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ پالیسیوں کا تسلسل ہونا چایئے عوامی فلاحی منصوبے جاری رہیں تاکہ غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہو سکے اجلاس میں سینئر نائب صدر ناصر مرزا، نائب صدر خالد فاروق قاضی، سابق صدور، مجلس عاملہ کے اراکین، تاجر برادری کے نمائندے اور دیگر چیمبر ممبران بھی موجود تھے۔