خاوند نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی بیوی کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:40

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) تھانہ نیکا پورہ کے علاقہ میں خاوند نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی بیوی کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نیکا پورہ کے علاقہ توحید ٹاؤن میں پرویز نامی خاوند نے اپنی بیوی صنم شہزادی کو گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر چاقو کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ نیکا پورہ نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :