بینک آف جاپان کا افراط زر کے ہدف کے حصول کی تاریخ کا خاتمہ

اتوار 29 اپریل 2018 10:00

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) بینک آف جاپان کے پالیسی سازوں نے بڑے پیمانے پر مالیاتی نرمی کے پروگرام کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے افراط زر کے حوالے سے منظر نامے میں چند تبدیلیاں کرتے ہوئے دو فیصد ہدف کے حصول کی حتمی تاریخ کو ختم کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مرکزی بینک کے حکام نے تازہ ترین سہ ماہی اقتصادی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں رواں مالی سال کے لیے افراط زر کی پیش گوئی کو 0.1 فیصد پوائنٹ کم کر کے 1.3 فیصد کر دیا گیا ہے۔

مالی سال 2019 اور 2020 کے لیے یہ تخمینہ 1.8 فیصد پر ہی رکھا گیا ہے۔ اپنی گزشتہ رپورٹ میں انہوں نے مالی سال 2019 کے تقریباً 2 فیصد افراط زر کے ہدف کے حصول کی پیش گوئی کی تھی۔بینک آف جاپان کے گورنر ہارٴْو ہیکو کٴْرودا نے بینک کی طرف سے ایک مخصوص تاریخ نہ دینے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ منڈی نے ان اوقات کار کو حتمی سمجھتے ہوئے مالیاتی پالیسی میں تبدیلیوں کو ان اوقات کار میں تبدیلیوں سے غلط طور پر مشروط کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :