Live Updates

عوام پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے،بابر یوسفزئی

کرپشن پر ہمارا موقف بالکل درست ثابت ہوا ، اب غریبوں امیروں کیلئے دو نہیں بلکہ سب کیلئے ایک نظام ہوگا ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات

اتوار 29 اپریل 2018 17:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر کامیاب جلسہ کرکے ہم نے ثابت کردیا کہ پاکستان کی عوام پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے اور کرپشن پر ہمارا موقف بالکل درست ثابت ہوا پاکستان میں اب غریبوں امیروں کیلئے دو نہیں بلکہ سب کے لئے ایک نظام ہوگا ،پاکستان کا مستقبل روشن اور محفوظ ہے، چیئرمین عمران خان نے پاکستان کی عوام کو یقین دلایا ہے کہ ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں امیر اور غریب کو صحت ، تعلیم ، انصاف، روزگار کے برابر کے حقوق حاصل ہو،ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے پر سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںجو لوگ آج ہمارے اداروں پر انگلی اٹھا رہے ہیں انہیں پتہ ھونا چاہئے کہ بلوچستان میں امن و امان بحال کرنے کے لئے سیکیورٹی اداروں نے اپنی جانوں کی نذرانہ پیش کیا ہے اداروں پر تنقید کرنے والوں کو کہاں سے پیسہ اور سپورٹ مل رہی ہے بلوچستان کا بچہ بچہ جانتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف مظلوم طبقہ کی جماعت ہے اپنے حقوق کے لئے ملک کے آئین اور قانون میں رہ کر کی جانے والی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں لیکن کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ ہمارے اداروں پر انگلی اٹھائے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گی ،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف جلد بلوچستان میں اہم وکٹ کرائے گی پاکستان تحریک انصاف کے کارکن دن رات محنت کرکے پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچارہے ہیں کچھ عناصر جن کا پاکستان تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں کسی اور جماعت کے کہنے پر خود ساختہ افراد اپنے آپ کو پاکستان تحریک انصاف کا کارکن کا ظاہر کرکے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں ان افراد کا پاکستان تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف پورے بلوچستان سے کامیابی حاصل کریں گی ،انہوں نے منظور پشتین پر تنقید کرتے ھوئے کہا کہ پاکستان کی قوم اپنے ملک اور اداروں کا دفاع کرنا جانتی ہے ہمیں پتہ ہے کہ منظور کو کہاں سے فنڈنگ اور پیسہ مل رہے ہیں خون کے آخری قطرے تک پاکستان کا دفاع کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات