ایف آئی اے کی کارروائی ،قتل مقدمہ میں ملوث ساجد علی گرفتار

پیر 30 اپریل 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی ای) پنجاب کے امیگریشن کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ قتل میں ملوث شاہدرہ کا رہائشی کو انٹرپول کے ذریعے ڈی پورٹ کئے گئے ساجد علی کو گرفتار کر لیا اور انسداد انسانی سمگلنگ ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیع الرحمان نے ملزم کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شاہدرہ کا رہائشی ساجد علی فلائیٹ نمبر پی کے 264 ابو ظہبی سے لاہور ائیر پورٹ آیا۔

امیگریشن کلیرنس کے دوران جب ساجد علی کی تفصیلات چیک کی گئیں تو اس کا انکشاف ہوا کہ ساجد علی ایف آئی آر نمبر 64/18 سٹی پولیس تھانے لاہور میں قتل کا نامزد مفرور ملزم ہے۔ ساجد علی کو انٹرپول حکام نے وہاں سے واپس ڈی پورٹ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساجد علی کو انسداد انسانی سمگلنگ ونگ کے حوالے کرتے ہوئے مزید تفصیلات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :