آل پاکستان کیمسٹ رٹیلرز اینڈ ہول سیلرز ایسوسی ایشن کی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی ،پولیس کی بھاری نفری نے شرکاء روک دیا

پیر 30 اپریل 2018 20:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) آل پاکستان کیمسٹ رٹیلرز اینڈ ہول سیلرز ایسوسی ایشن کے سینکڑوں اراکین نے اپنے مطالبات کی حمایت میں ناصر باغ سے فیصل چوک تک احتجاجی نکالنے کی کوشش کی تو پولیس کی بھاری نفری نے ریلی کے شرکاء کو مال روڈ پر ریلی نکالنے سے روک دیا تاہم ریلی کے شرکاء فیصل چوک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے شرکاء نے اس موقع پر پنجاب حکومت اور محکمہ صحت پنجاب کیخلاف شدید نعرے بازی کی ان کا مطالبہ تھاکہ ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کو فوری طورپر ختم کیا جائے اور ڈرگ انسپکٹروں کے اختیارات کم کئے جائیں ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے تاہم شرکاء نے اعلا ن کیا کہ ان کا احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا اور پنجاب بھر کی میڈیسن مارکیٹیں اور میڈیکل سٹورز بھی حسب معمول بند رکھے جائیں گے۔