کسان اتحاد کا کل پنجاب بھر میں محکمہ فوڈ اور پاسکو کے مراکز خرید گندم کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

پیر اپریل 21:03

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) کسان اتحاد نے کل (منگل کو) پنجاب بھر میں محکمہ فوڈ اور پاسکو کے مراکز خرید گندم کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پاکستان کسان اتحاد کے جنرل سیکرٹری میاں عبدالرحمن وٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے فوڈ اور پاسکو سینٹروں پر کسانوں کا استحصال کیا جارہاہے، حکومت نے گزشتہ سال کی پالیسی فی ایکڑ10 بوری باردانہ کو ختم کرکے 8 بوری کردیا ہے جس کو ہم کبھی منظور نہیں کریں گے، پاکستان کسان اتحاد حکومتی ناقص پالیسیوں کے خلاف یکم مئی کو لیبر ڈے کے موقع پر پنجاب بھر کے پاسکو اور فوڈ سینٹروں کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرتے ہوئے سینٹروں کے باہر احتجاجی دھرنے دیں گے اور سینٹروں کو بند کریں گے، کسی کو گندم کا دانہ نہیں خریدنے دیں گے اور جائز مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :