تحریک آزادی کشمیر سے نوجوان نسل کی آگاہی بہت ضروری ہے‘ عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ

پیر 30 اپریل 2018 20:51

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار قانو سازاسمبلی حاجی عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں تحریک آزادی کشمیر سے نوجوان نسل کی آگاہی بہت ضروری ہے مقبوضہ کشمیر میں نوجوان سر پہ کفن باندھ کر تحریک آزادی کشمیر کو منزل مقصود تک پہنچانے کیلئے جان کی قر بانی دے رہے ہیں جبکہ آزاد کشمیر جسے تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ کہا جاتا ہے میں تحریک آزادی کشمیر سرد کانے میں دھکیلنے کا سلسلہ جاری ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی قیادت میں وہ تمام صلاحتیں موجود ہیںجو تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کا ضامن ہو تی ہیں میرپور شہر کی تعمیر وترقی آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا کریڈیٹ ہے کھاڑک سے لے کر نیو سٹی تک ہماری جماعت نے کو کام کئے کسی کے حصے میں نہیں آئے عوام کے ووٹ کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے وفاداری تبدیل کر نے والوں نے اپنے الفاظ بھی وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل کر لئے نوجوان بے روزگار میں پھنس چکے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار قانو سازاسمبلی حاجی عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ میرپور شہر کے عوام اور نوجوانوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا قابل مذ مت ہے پڑھے لکھے نوجوان مسائل کا شکار ہے جن پر حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی یوتھ نسل کی بہتری اور آنے والے حالات میں نوجوان نسل کو ملکی سلامتی جیسے معاملات سے آگاہی بہت ضروری ہو چکی موجودہ حالات میں تحریک آزادی کشمیر سے نوجوان نسل کی آگاہی بہت ضروری ہے مقبوضہ کشمیر میں نوجوان سر پہ کفن باندھ کر تحریک آزادی کشمیر کو منزل مقصود تک پہنچانے کیلئے جان کی قر بانی دے رہے ہیں جبکہ آزاد کشمیر جسے تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ کہا جاتا ہے میں تحریک آزادی کشمیر سرد کانے میں دھکیلنے کا سلسلہ جاری ہے نوجوان معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار قانو سازاسمبلی حاجی عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں متحد ہیں ۔

متعلقہ عنوان :