ملک محمد رفیق رجوانہ سے نئی منتخب ہونے والی خاتون محتسب پنجاب کی ملاقات

خاتون محتسب کے ادارے کو مزید فعال بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں گے،گورنر پنجاب

پیر 30 اپریل 2018 22:26

ملک محمد رفیق رجوانہ سے نئی منتخب ہونے والی خاتون محتسب پنجاب کی ملاقات
لاہور۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہائوس لاہور میں نئی منتخب ہونے والی خاتون محتسب پنجاب رخسانہ گیلانی نے ملاقات کی، گورنر پنجاب نے کہا کہ خاتون محتسب کے ادارے کو مزید فعال بنانے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ خواتین کی طرف سے دادرسی کیلئے دی جانے والی درخواستوں کو جلد از جلد نمٹایا جائے تاکہ انہیں بروقت انصاف فراہم کیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے ماہرین قانون کی خدمات بھی حاصل کی جائیں،گورنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے خواتین کو اُن کی ملازمت کی جگہ پر ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کیلئے قانون سازی کی ہے، اس موقع پر خاتون محتسب رخسانہ گیلانی نے کہا کہ وہ ادارے کی نیک نامی اور خواتین کے مسائل کو میرٹ پر حل کرنے کیلئے پوری عزم اور تندہی سے کام کریں گی۔