نواز شریف پر پابندی عائد کردی گئی

سابق وزیراعظم کی لاہور سے اسلام آباد آمد، میڈیا پر خودساختہ پابندی عائد کر دی گئی، پولیس نے نیوز چینلوں کی گاڑیا ں ایئر پورٹ کے باہر کھڑی کرنے اور نواز شریف کی آمد کی کوریج سے روک دیا

پیر 30 اپریل 2018 22:50

نواز شریف پر پابندی عائد کردی گئی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) راولپنڈی پولیس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی لاہور سے اسلام آباد آمدکے موقع پر میڈیا پر خودساختہ پابندی عائد کر دی گئی نواز شریف کی اسلام آباد آمد پر پولیس نے نیوز چینلوں کی گاڑیا ں ایئر پورٹ کے باہر کھڑی کرنے اور میاں نواز شریف کی آمد کی کوریج کرنے سے روک دیا یاد رہے کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کی گزشتہ تین پیشیوں کی کوریج بھی پولیس نے نہیں ہونے دی جبکہ گزشتہ روزمیاں نواز شریف کی آمد کی کوریج پر تعینات میڈیا ٹیموں کو ائیرپورٹ کے باہر کھڑے ہونے سے منع کردیا راولپنڈی میں میڈیا پر کوریج کی پابندی سٹی پولیس افسر افضال کوثر کی تعیناتی کے فوری بعدلگائی گئی اس حوالے سے سٹی پولیس افسر افضال کوثر کا کہنا ہے کہ مجھے اس بارے میں کچھ معلوم نہیں پابندی میں نے نہیں لگائی آپ سب کو معلوم ہے کہاں سے لگی ہے پھر بھی میں چیک کر لیتا ہوں تاہم میں نے سیکورٹی ڈویثرن کو ایسے کوئی احکامات جاری نہیں کیے۔