کوئٹہ ، لوکل گورنمنٹ کیس میں عدم پیشی پر گواہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پیر 30 اپریل 2018 22:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں لوکل گورنمنٹ کیس میں عدم پیشی پر گواہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیس کی سماعت9 مئی تک ملتوی کر دی گئی استغاثہ کے مطابق احتساب عدالتi کے جج منور شاہوانی کی عدالت میں لوکل گورنمنٹ کرپشن کیس میں سابق مشیر خزانہ و رکن بلوچستان اسمبلی میرخالدلانگو جبکہ سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو بھی بحراست عدالت میں پیش کیا گیا عدم پیشی پر گواہ تنویر احمد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری عدالت نے کیس کی سماعت 9 مئی تک ملتوی کردی گئی۔