شانگلہ، دہشت گردی کی واقعات ہونے کے تناظر میں الپوری میں پولیس فورس کی جوانوں کی فائیر پریکٹس جاری

پیر 30 اپریل 2018 22:58

شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) موجودہ صورت حال اور آئے روز دہشت گردی کی واقعات ہونے کے تناظر میںشانگلہ پولیس کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اور پولیس فورس کو ہر وقت تیار رکھنے کیلئے ڈی پی او شانگلہ راجہ عبد ا لصبور خان( PSP )کے خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بشیراحمد خان کے زیر نگرانی ہیڈ کوارٹر الپوری میں پولیس فورس کی جوانوں کی فائیر پریکٹس جاری ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتہ سے جاری فائیر پریکٹس حدود تھانہ الپوری گورنمنٹ ڈگری کالج کے نزدیک چاند ماری بٹ میں کی جارہی ہیں ۔ اس میں قابل اور اسلحہ کے ماہر پولیس افیسران ان جوانوں کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ٹریننگ دے رہے ہیں۔ یا درہیں کہ شانگلہ میںپولیس جوان ہر وقت ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے چوکس اور بیدار ہیں ۔

(جاری ہے)

ملک دشمن عناصر کے مقابلے کے لئے خیبر پختونخوا پولیس میں نئے اصلاحات عمل میں لائے گئے ہیں ۔

ڈی پی او شانگلہ راجہ عبد ا لصبور خان PSP نے مذید بتایا کہ پولیس فورس ایک مضبوط اور طاقتور فورس بن چکی ہیں وہ ہر وقت ملک دشمن عناصر کے مقابلہ بلا کسی خوف و خطر کر سکتے ہیں ۔ علاوہ ازیں جوانوں کو اپنی حفاظت کے ساتھ ساتھ عوام کی جان ، مال کی حفاظت کے خاطر احتیاطی تدابیر بھی سکھائے جاتے ہیں ۔ اور موجودہ جاری ٹریننگ کی وجہ سے پولیس جوانوں میں مذید احساس بیداری بھی اجاگر ہو جاتی ہیں اور دشمن کے مقابلہ میں پولیس جوانوں میں مذید حوصلہ پیدا ہو جاتی ہیں۔ خیبر پختونخوا پولیس نے عوام کی خاطر جو قربانیاں دی ہیں وہ روز روشن کی طرح عیاں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :