چارسدہ ،آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن کا چیف سیکرٹری کے غیر آئینی نوٹیفیکیشن کے خلاف 30اپریل کو پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا کا اعلان

پیر 30 اپریل 2018 22:36

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کے غیر آئینی نوٹیفیکیشن کے خلاف 30اپریل کو پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے آل پاکستان پنشنرز ایسو سی ایشن خیبر پختونخواہ کے پریس سیکرٹری نوشراوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں تمام ریٹارئرڈ ملازمین کو سکیل وائز نئے مقرر کردہ شرح کے مطابق گروپ انشورنس کا حقدار ٹھہرایا تھا ۔

مگر 20اپریل 2018ئ؁ کو چیف سیکرٹری نے ایک غیر ائینی ظالمانہ نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں صرف پٹشنرز کو سابقہ شرح پر دیا گیا ہے اور کہا کہ یہ نوٹیفیکیشن نہ صرف آئین اور موجودہ پالیسی کے منافی کے بلکہ سیکرٹری توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔اور اس اقدام سے اکثریت اپنے جائز حق سے محروم رہ جائیں گے ۔انہوںنے کہا کہ اس حوالے سے 30اپریل کو پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا ۔ جس میں تمام پنشنرز بھرپور شرکت کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔