پنجاب بھرمیں961ٹریفک حادثات میں05ا فراد جاںبحق

پیر 30 اپریل 2018 22:41

لاہور۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی961مختلف مقامات پرٹریفک حادثات میں05افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 446ڈرائیوز،20کم عمرڈرائیورز513مسافراور147پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ215ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت222متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد90حادثات میں114متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان73حادثات میں82متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1106متاثرین میں879مرد اور227خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں157فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور605افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ344زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں769موٹر سائیکلز،123آٹو رکشے،89موٹر کاریں،13مسافربسیں،44وین،35ٹرک اور102دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔