رواں مالی سال کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا

پیر 30 اپریل 2018 22:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) رواں مالی سال کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار (ایل ایس ایم) میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جولائی تا فروری 2017-18ء کے دوران ایل ایس ایم کی نمو 6.24 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اقتصادی جائزہ رپورٹ 2017-18ء کے مطابق بڑی صنعتوں آٹو موبائل، ٹریکٹروں کی پیداوار، جیپوں اور کاروں کی پیداوار، موٹرسائیکلوں کی پیداوار، سیمنٹ، کاغذ اور گتے، کوک اور پٹرولیم مصنوعات، ربڑ، فارماسوٹیکل، خوراک، مشروبات، تمباکو، چینی، کی پیداوار میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق لکڑی، کھادوں، کیمیکلز، چمڑے کی پیداوار میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :