
راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام ٹیلنٹ ہنٹ مقابلہ دستکاری کا انعقاد
پیر 30 اپریل 2018 23:02
(جاری ہے)
سینیٹرنجمہ حمیدنے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ دستکاروں کے مابین اپنی نوعیت کا منفردمقابلہ تھا جس میں پہلی باران کے فن کوپذیرائی ملی ہے اوران کے کام کوحکومتی سطح پرتسلیم کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس مقابلے کے ذریعے جوٹیلنٹ ابھرکرسامنے آیا ہے وہ واقعی تعریف اورحوصلہ افزائی کا مستحق تھا۔
ممبرپنجاب اسمبلی لبنیٰ ریحان پیرزادہ کا کہنا تھا کہ یہ دستکارہمارے ملک کا روشن مستقبل ہیں اوریہ دنیا بھرمیں اس کے مثبت پہلوکا سبب بنیں گے۔ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ ایسے آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہوتی ہے جوجن کوپلیٹ فارم میسرنہیں ہوتا۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدکا کہنا تھا کہ اس مقابلے سے اصل دستکارکی پہچان ہوئی ہے اوربہترین کام دیکھنے کو ملا ہے۔مقابلے میں انعامات جیتنے والوں میں حنا کلیم،شازی خلیل،سائرہ،مریم مشتاق،سمرہ حسن،ارسہ افتخار،سیدہ نورالعین،ندا طاہر،عتیقہ گل فراز،ساجدہ اشفاق،یمنہ ماہ نور،عتیقہ نور،عزیزالرحمان،نیلم سردار،محمدجواداحمد،ناصرحفیظ،صبا عمران،عرفان غلام نبی،محمداحسان،غلام حسین،صدف نثار،بشرہ پاشا،حنا طاہر،تنویربی بی،شائستہ،امبرین فاطمہ،اعجازاحمد،انعام،ابراہیم،روبنہ ذوالفقاراورصادقہ خالدشامل تھیں۔انعامات جیتنے والے دستکارلاہورمیں کل پنجاب مقابلہ دستکاری میں شریک ہوں گے۔مقابلوں میں شریک دستکاروں کاڈیٹا محکمہ اطلاعات وثقافت کی ویب سائٹ پرجاری کیا جائے گا اوران کوبین الاقوامی منڈی سے منسلک کیا جائے گا۔تقریب تقسیم انعامات نوجوان گلوکارعمیرعلی،سرفراز،ماریہ کنول اورمہرانجم نے بھی اپنی آوازکا جادوجگایا۔مزید قومی خبریں
-
شرح سود کو 11فیصد پر برقرار رکھنا مانیٹری پالیسی کا غلط فیصلہ ہے‘ گوہر اعجاز
-
گورو نانک برسی، بھارت نے سکھ یاتریوں کو آنے کی اجازت نہ دی
-
پاگل کتے کے کاٹنے سے لاحق ہونے والی بیماری بائولے پن سے آگاہی کا عالمی دن 28 ستمبرکومنایا جائیگا
-
تھانہ گلبرگ پولیس کی کارروائیاں، جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار
-
عمران خان ڈیل نہیں کریں گے ، سراٹھا کرواپس آئیں گے‘ سلمان اکرم
-
کراچی‘ شادی والے دن لاپتا ہونے والا دلہا گھر آگیا، اہلخانہ نے کیا بتایا
-
زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے‘ مریم نواز
-
سعودی عرب، اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
-
قائمہ کمیٹی : گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف
-
مظفرگڑھ،سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، سارا امدادی سامان لے گئے
-
مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی کی قرارداد جمع کرادی
-
خیبرپختونخوا میں چائے کی پیداوار کو تجارتی بنیادوں پر فروغ کیلئے اہم اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.