وزیر داخلہ بلوچستان نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی کیخلاف

بلوچستان ہائیکورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی عدلیہ پر اعتماد ہے ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے ،اپنی آئینی درخواست واپس لے رہا ہوں،سرفراز بگٹی

پیر 30 اپریل 2018 23:05

وزیر داخلہ بلوچستان نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی کیخلاف
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں دائر درخواست صوبائی وزیرداخلہ نے واپس لے لی، وزیرداخلہ کہتے ہیں عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے معاملہ سپریم کورٹ میں ہے لہٰذا اپنی آئینی درخواست واپس لے رہا ہوں۔جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ پر مشتمل بینچ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر وزیرداخلہ سرفراز بگٹی بھی عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی آئینی درخواست واپس لے لی، جس پر عدالت نے کیس نمٹا دیا، ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاق نے پانچ سالوں میں بلوچستان کیلئے صرف 220ارب کے فنڈزرکھے، نواز شریف کے اردگرد بیٹھنے والے محمود اچکزئی اور حاصل بزنجو کو عوام کا احساس ہے تو ان سے بلوچستان کے عوام کا حق لے کردکھائیں، میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہمیں عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے ہم سب جو کچھ کرتے ہیں وہ عوامی مفاد میں ہوتاہے۔