لسبیلہ ،ڈام بندر سمندر میں کشتی ڈوب گئی ،ماہی گیروں کو بچالیا گیا

پیر 30 اپریل 2018 22:45

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام بندر کے سمندر میں کشتی ڈوب گئی ماہیگیروں کو بچالیا گیا، فشریز حکام کے مطابق گذشتہ روز لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام بندر کے سمندر میں جیلی فش کا شکار کرنے کیلے گڈانی جانے والی چھوٹی کشتی سمندری لہروں کی وجہ سے الٹ کر ڈوب گئی تاہم قریب ہی موجود دوسری کشتی والوں نے موقع پر پہنچ کر کشتی میں سوار ماہی گیروں کو بحفاظت نکال لیا۔