ترقیاتی کاموں کیلئے خطیر گرانٹ دینے پر مری کے عوامی حلقوں کا آزادکشمیر حکومت کے وزیر حافظ احمد رضا کو خراج تحسین

پیر 30 اپریل 2018 23:06

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) مری کے عوامی حلقوں نے آزادکشمیر حکومت کے وزیر حافظ احمد رضا کی طرف سے مری کے علاقوں محلہ جامع مسجد ،محلہ شوالہ،قصائی محلہ ،کشمیر ی محلہ میں ترقیاتی کاموں کیلئے خطیر گرانٹ دینے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے اس سلسلہ میں مری سٹی کے سابق نائب ناظم مرزا سہیل بیگ، اقبال خان،ملک اظہر اقبال ،خواجہ خالد ،عمران بٹ بھولا، محمد سلطان ،ملک ضامن ،فیصل مغل ،شیخ افتخار اور دیگر نے کہا کہ ہمیں فخر ہے ازاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے منتخب ایم ایل اے حافظ احمد رضا نے مری میں لاکھوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے جن سے نہ صرف مہاجرین جموں وکشمیر مستفید ہورہے ہیں بلکہ مری کے عوام بھی ان کاموں کی وجہ سے انتہائی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :