Live Updates

چوروں لیٹروں کا آخر ی ٹھکا نہ اڈیالہ جیل ہے، اقبال سبحانی

پیر 30 اپریل 2018 23:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی سٹی کے راہنما اور ممتاز سیاسی وسماجی راہنما اقبال سبحانی نے لاہور کے شاند ار اور کامیاب جلسے پر تما م کارکنوں کو مبارکبا د دیتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک انصاف عمران خان نے کرپٹ نا اہل مافیا کیخلاف فیصلہ کن مرحلہ کا آغاز کردیا ہے چوروں لیٹروں کا آخر ی ٹھکا نہ اڈیالہ جیل ہے پوری قوم کی امیدوں کا محور قائد تحریک انصاف عمران خا ن ہیں مخالفین جلسہ پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی اپنی کارگردگی عوام کے سامنے لائیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا قا ئد تحریک انصاف عمرا ن خان کے 11نکاتی ایجنڈ ا کیساتھ نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اپنے بیان میں اقبال سبحانی نے کہا کہ چوروں اور لیٹروں کے ٹبر نے ملکی وسائل کو بے دریخ لوٹا ہے جسکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی آئندہ عام انتخابات میں عوام پاکستان تحریک انصاف کو واضع اکثریت سے کامیاب بنائیں گے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات