چوآسیدنشاہ پولیس نے دو منشیات فروشوںکو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

پیر 30 اپریل 2018 23:31

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) چوآسیدنشاہ پولیس اور پٹرولنگ پولیس دلیل پور نے دو منشیات فروشوںکو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر پرویز اختر نے قصبہ ڈنڈوت کے قریب گشت کے دوران شوکت کمال ولد اکمل کمال کے قبضے سی796گرام افیون اور 548گرام ہیروئن برآمد کر کے اسے سب انسپکٹر نذر عباس کے حوالے کر دیا جس نے منشیات ایکٹ کا مقدمہ درج کر کے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔ اٴْدھر پٹرولنگ پولیس دلیل پور کے انتظار حسین نے دوران گشت سعید انور ولد محمد انور ساکن میانوالی کے قبضے سے 160گرام چرس برآمد کر کے اسے بھی چوآسیدنشاہ پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :