وزیر اعلیٰ پنجا ب نے سرکاری سکولوں کی حالت کو بہترکرنے کی بھرپور کوششیں کیں، شو کت حیا ت خا ن بو سن

دانش سکول کی بنیاد رکھی جہاں آج غریب کا بچہ معیاری تعلیم حکومتی اخراجات پر حاصل کررہاہے تمام سرکاری سکولوں میں پہلی جماعت سے میٹرک اورہائرسیکنڈری تک طلباء وطالبات کوکتابیں مفت دی جارہی ہیں ، تقریب سے خطاب

پیر 30 اپریل 2018 23:31

ملتا ن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) رکن پنجا ب اسمبلی حا جی شو کت حیا ت خا ن بو سن نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب محمد شہبازشریف نے سرکاری سکولوں کی حالت کو بہترکرنے کی ہرسطح پر کوشش کی تاکہ غریب کے بچوں کو بھی معیاری تعلیم حاصل ہوسکے انہوں نے دانش سکول کی بنیاد رکھی جہاں آج غریب کا بچہ معیاری تعلیم حکومتی اخراجات پر حاصل کررہاہے تمام سرکاری سکولوں میں پہلی جماعت سے میٹرک اورہائرسیکنڈری تک طلبائ وطالبات کوکتابیں مفت دی جارہی ہیں تاکہ والدین پر اخراجات کے حوالے سے بچوں کی تعلیم کابوجھ نہ پڑے انہوں نے ان خیالات کااظہار گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول اعلم پور کے بچوں میں وزیراعلی پنجاب کی جانب سے سکالرشپ کی رقوم تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر ڈی او ایلیمنٹری ریاض خان، فضل عباس بوہا نہ ،اقبا ل عا ربی ، ر انا ارشد نمبر دا ر ،ملک ذوالفقار وینس ،پر نسپل ملک جمیل خا لد ،ملک عمر ہا نس سمیت دیگر افر اد شر یک تھے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مز ید کہا کہ ہما ری حکومت دیہی علاقے کے سکولوں کواپ گریٹ کرنے کیلئے ہر ممکن اقداما ت اٹھا رہی ہے۔میں نے اپنے علاقے میں بچیوں کی6سکول بنوائے جہاں ہماری بچیوں کی تعلیم جاری رکھنے کے لئے ایک بھی سکول موجودنہ تھااب حلقہ کی بچیاں تعلیم کے زیورسے مستعفیدہورہی ہیں ہمارا مقصدہی بچیوں کو تعلیم کے میدان میں آگے لے کرجانے کاہے تاکہ پڑھی لکھی خواتین پاکستان کی ترقی میں اپنابھرپورکرداراداکرسکیں۔