تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کی وجہ سے بجلی بند رہے گی‘ گیپکو

پیر 30 اپریل 2018 23:48

گوجرانوالہ ۔ 30اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کی پریس ریلیز کے مطابق ضروری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کی وجہ سے 2مئی کو وزیر آباد گرڈ اسٹیشن کے پی این پی، فتح گڑھ، پھلوکی، کلار، نیو ہیڈ خانکی، مردیکے فیڈروں،حافظ آباد گرڈ اسٹیشن کے ائر فورس، پیر کوٹ، بھون کلاں، ڈھارانوالی، ساگرفیڈروں، پسرور روڈ سیالکوٹ گرڈ اسٹیشن کے امام صاحب، حبیب پورہ،چٹی شیخاں، اور بھاڈل فیڈروں،نارووال گرڈ اسٹیشن کے غوثیہ، سول لائن، نارووال سٹی، سنٹرل جیل فیڈروں ظفر وال گرڈ اسٹیشن کے سنکھترہ، نونار، جبل، ظفروال، فخرالدین، درمان، صدووال، سنگھیال فیڈروں، شاہین آباد گرڈ اسٹیشن کے احمد پورہ، نیو دھلے اور ڈی سی روڈ فیڈروں،کالج روڈ گرڈ اسٹیشن کے نیو جناح روڈ، شیرانوالہ باغ کے مجاہد پورہ فیڈر، سرانوالی گرڈ کے وڈالہ، تلہاڑا، باسی پورہ، ماچھی کے، تھیڑی سانسی گرڈ کے شیخوپورہ روڈ فیڈر، پسرور روڈ گوجرانوالہ گرڈ کے فیروز والا روڈ فیڈر، منڈی بہائولدین گرڈ کے سٹی منڈی بہائولدین، گلشن اقبال، کوٹ بلوچ ، کرسٹل، کچہری روڈ، گجرات نمبر2گرڈ اسٹیشن کے دولت نگر فیڈر،گجرات نمبر1گرڈ کے چناب ڈھول اور شادیوال فیڈروں اور رتی گرڈ کے میاں محمد پناہ فیڈرسے بجلی کی سپلائی صبح 9سے ایک بجے تک منقطع رہے گی۔