Live Updates

عمران خان کا 11نکاتی منشور سیاسی نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے ،راجہ ثاقب علی

پیر 30 اپریل 2018 23:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 12 کے امیدوارپاکستان تحریک انصاف پوٹھوہار ٹائون کے سیکریٹری انفارمیشن راجہ ثاقب علی نے کہا ہے کہ عمران خان کا 11نکاتی منشور سیاسی نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے جس پر تحریک انصاف نے پہلے ہوم ورک کیا اور اس کے بعد لاہور جلسہ میں عمران خان نے یہ منشور عوام کے سامنے پیش کیا ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ․ وہ پوٹھوہار ٹائون کی مختلف یونین کونسلوں سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیداروں سے اپنے دفتر میں بات چیت کر رہے تھے ․ اس موقع پر راجہ ثاقب علی نے پوٹھوہار ٹائون کے عہدیداروں ، کارکنوں اور عوام کو مبارکباد دی جنہوں نے لاہور جا کر جلسے میں شرکت کی اور جلسے کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ․ انہو ںنے کہا کہ سٹیج کے سامنے تا حد نگاہ انسانوں کا ایک سمندر تھا جسے ہمارے مخالفین چھوٹا جلسہ کہہ کر اپنا دل بہلا رہے اور عوام کو ورغلانے کی کوشش کر رہے ہیں ․ انہوں نے کہا کہ لاہور جلسہ سے شروع ہونے والا سیلاب اب رکنے والا نہیں اور الیکشن کے دوران ووٹوں کا سیلاب عدالتوں سے سزا یافتہ حکمرانوں اور ان کی پارٹی کو بہا کر لے جائیگا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات