چوہدری نثار 3 حلقوں سے الیکشن کونسی پارٹی کے ٹکٹ پر لڑیں گے؛ معروف صحافی نے بتا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 1 مئی 2018 11:03

چوہدری نثار 3 حلقوں سے الیکشن کونسی پارٹی کے ٹکٹ پر لڑیں گے؛ معروف صحافی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔01 مئی 2018ء) معروف صحافی محمد مالک کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو اس بات کا یقین دلایا ہے کہ وہ چوہدری نثار کو ان تمام حلقوں سے ٹکٹ دیں گے جہاں سے وہ الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی محمد مالک کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے ان تمام حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر کے اپنی پی ٹی آئی میں شمولیت کی افواہوں کو ختم کر دیا ہے۔محمد مالک کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے چوہدری نثار کو اس بات کا یقین دلایا ہے کہ وہ چوہدری نثار کو ان تمام حلقوں سے ٹکٹ دیں گے۔اور میرے خیال سے چوہدری نثار اس وقت ایک مضبوط پوزیشن پر کھڑے ہیں۔اور چوہدری نثار کو ن لیگ کا ٹکٹ ضرور ملے گا۔چوہدری نثار نے ان تمام حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر کے سب پر واضح کر دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی میں نہیں جا رہے اور اگر ان کو ن لیگ کا ٹکٹ نہ بھی ملا تو وہ آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: