عالمی یوم مزدور کے موقع پر مستونگ میں دوریلیاں نکالی گئیں

منگل 1 مئی 2018 17:29

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) عالمی یوم مزدور کے موقع پر مستونگ میں دوریلیاں نکالی گئی ایک ریلی پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیراہتمام یوم مئی مزدور ڈے کے موقع پرواپڈاآفس سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی ریلی شہرکے مختلف راستون سے ہوتی ہوئی وپڈاآفس میں جلسہ کی شکل اختیار کیا۔ریلی و جلسہ میں ضلع کے تمام ٹریڈ یونینز سیاسی پارٹیوں کے رہنماء نے بھی شرکت کی۔

دوسرا ریلی بی این ایم کے دفترسے شروع ہوکر میونسپل کمیٹی ہال میں جلسہ منعقد یہوا۔جلسوں سے پاکستان ورکرز کنفیڈریشن مستونگ کے صدر محمد یار علیزئی،بلوچستان نیشنل موومنٹ کے سیکرٹری جنرل میراقبال زہری،میر سکندرملازئی،میراحمدبلوچ،میرعبداللہ مینگل،فاروق شاہونی،زمیندار رہنماء حاجی محمدحیات لہڑی،مولوی محمود فاروقی،قاسم علیزی،اسحاق لہڑی،قاضی ذاکرقریش،حاجی عمرلہڑی،عبدالخالق رند،ٹکری صمدشاہوانی،سرورعلیزئی، ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مزدوروں پر مسلسل ظلم جاری ہیں مزدور ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہیں۔

(جاری ہے)

آج مزدور کا کوئی پرسان حال نہیں ہیں،مزدورملکی معشیت کو اپنے خون سے سہراب کررہی ہیں،مگر ہر دور میں مزدوروں کے حقوق غصب کیاگیاانہیں یر طرح سے دبایاجاتاہیں۔اب مزدور منظم ہوچکھے ہیں۔اب بزور طاقت اپنے حقوق حاصل کرینگے۔۔مقررین نے کہاکہ بجٹ میں 10فیصد اضافہ کو مسترد کرتے ہیں۔حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتوں یرغمال بنادیاہیں۔

اور ملک میں مہنگائی کاطوفان برپاکیاہیں مہنگائی کے زریعے مزدوروں کی کمر ٹوڑنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔انھوں نے کیاکہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں۔مگر بلوچستان کے وسائل سے دیگر صوبے چل رہے ہیں۔مگر بلوچستان کے عوام صحت تعلیم پینے کے پانی کے لئے ترس رہے ہیں۔بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہیں۔یہاں کے وسائل پر حق دیاجائے۔

انھوں نے کہاکہ اب مزدور جاگ چھکے ہیں اور وہ اپنا آنے والے مستقبل کا خود فیصلہ بھی کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے پلیٹ فارم پرمختلف محکموں کے تمام مزدور یکجا ہوچکھے ہیں اور باہم مشاورت کیساتھ ایسے عوامی نمائندے کا انتخاب کرینگے جو انکے دست رس میں ہوجو عوام اورمزدورں کیساتھ مخلص ہو جس سے عوام مل سکیاور رابطہ کرسکتے ہوں کیونکہ اس سے پہلے منتخب عوامی نمائندے ووٹ حاصل کرنے کے بعد عوام کو بول کر حلقے کو نظر انداز کرتے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بے روزگار جوانوں کو روزگار یا بے روزگاری الائونس دلائے ڈسٹرکٹ مستونگ کے عوام کو پانی,تعلیم ,علاج اور آنے والے بجٹ میں ملازمین کے تنخواہوں میں اضافہ عوام کو ریلیف دے اور سیندک پروجیکٹ سے سالانہ 62 ٹن سونا نکلتا ہے ان میں سے 10 ٹن سونا سالانہ بلوچستان کے عوام پر برابری کے بنیاد پر تقسیم کیا جائے تاکہ بلوچستان سے غربت کا خاتمہ ہو۔